آیت 196
 

وَ اِنَّہٗ لَفِیۡ زُبُرِ الۡاَوَّلِیۡنَ﴿۱۹۶﴾

۱۹۶۔ اور اس (قرآن) کا ذکر (انبیائے) ما سلف کی کتب میں بھی ہے۔

توحید، رسالت، آخرت کی تعلیمات پر مشتمل یہ قرآن کوئی انوکھی کتاب نہیں ہے۔ یہی تعلیمات تمام انبیاء علیہم السلام کے صحیفوں میں موجود ہیں۔ تمام انبیاء علیہم السلام کی رسالت کی اساس انہی تعلیمات پر مبنی ہے۔ خاص کر رد شرک کہ تمام انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی امتوں کے ساتھ شرک کے مسئلے پر نبرد آزما رہے ہیں۔


آیت 196