آیت 195
 

بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیۡنٍ﴿۱۹۵﴾ؕ

۱۹۵۔ صاف عربی زبان میں۔

تفسیر آیات

عربی زبان کا ایسا اسلوب اختیار کیا گیا ہے جو نہایت واضح اور دل نشین ہو۔ لحن کلام ایسا ہے کہ سننے کو دل چاہتا ہے اور دل میں عناد رکھنے والا بھی اس کلام کی طرف کھنچ جاتا ہے تاکہ کوئی یہ عذر پیش نہ کرے کہ کلام مبہم واضح المعنی نہ ہونے کی وجہ سے ہم سمجھ نہ سکے۔


آیت 195