آیت 26
 

قَالَ رَبُّکُمۡ وَ رَبُّ اٰبَآئِکُمُ الۡاَوَّلِیۡنَ﴿۲۶﴾

۲۶۔ موسیٰ نے کہا: وہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا رب ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ خود تمہارے اور تمہارے باپ دادا کے رب کی طرف سے آیا ہوں۔ براہ راست حملہ۔ فرعون کو معبود سے اتار کر بندہ بنا دیا۔ اس کے اقتدار کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر دیا چونکہ فرعونیوں کے عقیدے کے مطابق سورج ان کا رب اعلیٰ ہے۔ اسے وہ رع کے نام سے پکارتے تھے اور بادشاہ کو رب اعلیٰ رع کا مظہر سمجھتے تھے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے جواب سے موجودہ فرعون اور اس کے آباء و اجداد کی باشاہت کی قانونی حیثیت پر خط بطلان کھینچ گیا۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اس تدریجی استدلال سے فرعون گھبرا گیا۔ عالمین سے شروع فرمایا اور خود فرعون کی ذات پر پہنچا دیا۔ رَبُّکُمۡ خود تمہارے رب کی طرف سے آیا ہوں جس پر فرعون کے حواس اڑ گئے کہا:


آیت 26