آیت 25
 

قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَہٗۤ اَلَا تَسۡتَمِعُوۡنَ﴿۲۵﴾

۲۵۔ فرعون نے اپنے اردگرد کے درباریوں سے کہا : کیا تم سنتے نہیں ہو؟

تفسیر آیات

۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جواب بھی ان کے لیے اجنبی اور غیر معقول تھا۔ اس لیے تمسخر کے انداز میں اپنے درباریوں سے کہا: سنتے ہو یہ کیا نامعقول بات کہہ رہا ہے۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام رب العالمین کی وضاحت میں فرعونیوں کے حساس ترین دینی، سیاسی نظریے پر حملہ آور ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں۔


آیت 25