آیت 24
 

قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ؕ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِیۡنَ﴿۲۴﴾

۲۴۔ موسیٰ نے کہا : آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کا رب، اگر تم یقین کرنے والے ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ جواب میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے العالمین کی وضاحت زیادہ محسوس انداز میں فرمائی۔ عالمین میں آسمان، زمین اور جو ان دونوں کے درمیان ہیں سب شامل ہیں۔ ان سب کا ایک رب ہے۔ اس کی طرف سے آیا ہوں۔

۲۔ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِیۡنَ: اگر تم یقین کرنے والے ہو۔ ان کو عالمین کا ایک رب ہونے پر تو یقین نہیں تھا البتہ ایک خالق ہونے پر یقین تھا اور کائنات کا نظام بھی ایک ہونے پر یقین تھا۔ فرمایا: اگر تمہیں ان باتوں پر یقین ہے تو یقین کرو رب بھی ایک ہی ہے۔


آیت 24