آیت 20
 

قَالَ فَعَلۡتُہَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیۡنَ ﴿ؕ۲۰﴾

۲۰۔ موسیٰ نے کہا: ہاں اس وقت وہ حرکت مجھ سے سرزد ہو گئی تھی اور میں خطاکاروں میں سے تھا۔

تفسیر آیات

۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ کی تائید پر یقین تھا اس لیے قتل کا اعتراف کر لیا مگر اس کی توجیہ فرمائی۔

۲۔ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیۡنَ: توجیہ یہ تھی کہ یہ کام مجھ سے سرزد ہوا، یہ عمدی نہ تھا بلکہ ایک خطا تھی۔ گھونسا قتل کی نیت سے نہ تھا بلکہ صرف دفاع یا تنبیہ کے لیے تھا جس کا نتیجہ قتل پر ختم ہوا۔ اس کا میں نے قصد نہیں کیا تھا۔ مِنَ الضَّآلِّیۡنَ کی تفسیر بعض نے من الجاہلین کی ہے کہ اس اقدام کے نتیجے کا مجھے علم نہ تھا۔


آیت 20