آیت 15
 

قَالَ کَلَّا ۚ فَاذۡہَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَکُمۡ مُّسۡتَمِعُوۡنَ﴿۱۵﴾

۱۵۔ فرمایا: ہرگز نہیں! آپ دونوں ہماری نشانیاں لے کر جائیں کہ ہم آپ کے ساتھ سنتے رہیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ قَالَ کَلَّا: یعنی وہ ہرگز آپ کو قتل نہیں کر سکیں گے۔

۲۔ فَاذۡہَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ: ہماری نشانیاں یعنی معجزات لے کر اس کے پاس جائیں۔

۳۔ اِنَّا مَعَکُمۡ: وہاں آپ دونوں اکیلے فرعون کے رحم و کرم پر نہیں ہوں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔ آپ کے اور فرعون کے درمیان ہونے والے مکالمے سن رہے ہوں گے۔


آیت 15