آیت 73
 

وَ الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِّرُوۡا بِاٰیٰتِ رَبِّہِمۡ لَمۡ یَخِرُّوۡا عَلَیۡہَا صُمًّا وَّ عُمۡیَانًا﴿۷۳﴾

۷۳۔ اور وہ لوگ جنہیں ان کے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی جائے تو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں گرتے۔

تشریح کلمات

لَمۡ یَخِرُّوۡا:

( خ ر ر ) خرَّ آواز کے ساتھ نیچے گرنے کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

مؤمن کی دسویں صفت یہ ہے کہ وہ آیات الٰہی سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔ مشرکین کی طرح آیات الٰہی سننے پر گونگے اور بہرے ہو کر ان آیات پر برہم نہیں ہوتے بلکہ وہ ان میں غور و فکر کرتے ہیں اور اپنے ایمان میں اضافہ کرتے ہیں۔


آیت 73