آیت 71
 

وَ مَنۡ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّہٗ یَتُوۡبُ اِلَی اللّٰہِ مَتَابًا﴿۷۱﴾

۷۱۔ اور جو توبہ کرتا ہے اور نیک عمل انجام دیتا ہے تو وہ اللہ کی طرف حقیقی طور پر رجوع کرتا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ سابقہ آیت میں شرک، قتل، زنا سے توبہ کا ذکرتھا۔ اس آیت میں مطلق گناہوں سے توبہ کا ذکر ہے۔

۲۔ فَاِنَّہٗ یَتُوۡبُ اِلَی اللّٰہِ مَتَابًا: توبہ کے بعد عمل صالح بجا لانے کی صورت میں یہ توبہ، عظیم توبہ ہو جائے گی۔ جیسا کہ یَتُوۡبُ کی مَتَابًا سے تاکید کی گئی کہ عمل صالح توبہ کو حقیقی بناتا ہے۔


آیت 71