آیت 48
 

وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ الرِّیٰحَ بُشۡرًۢا بَیۡنَ یَدَیۡ رَحۡمَتِہٖ ۚ وَ اَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَہُوۡرًا ﴿ۙ۴۸﴾

۴۸۔ اور وہی تو ہے جو ہواؤں کو خوشخبری کے طور پر اپنی رحمت کے آگے آگے بھیجتا ہے اور ہم نے آسمان سے پاک کرنے والا پانی برسایا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَہُوَالَّذِيْٓ اَرْسَلَ الرِّيٰحَ: تشریح کے لیے ملاحظہ ہو الاعراف آیت ۵۷۔

۲۔ مَاۗءً طَہُوْرًا: پانی بذات خود پاک ہے اور پاک کنندہ ہے۔ فعول کے وزن پر مبالغہ ہے۔ یعنی پانی پاک کرتا ہے نجاسات اور احداث کو۔ دوسرے لفظوں میں خبث اور حدث دونوں کو دور کرتا ہے۔ پانی سے دھونے سے نجس چیز پاک ہو جاتی ہے اور وضو اور غسل کرنے سے حدث ، ناپاکی دور ہو جاتی ہے۔

اہم نکات

۱۔ پانی جہاں مایہ حیات ہے وہاں ظاہری و باطنی ناپاکی کو دور کرنے کا ذریعہ ہے۔


آیت 48