آیت 43
 

اَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِ وَکِیۡلًا ﴿ۙ۴۳﴾

۴۳۔ مجھے بتاؤ جس نے اپنی خواہشات کو اپنا معبود بنا رکھا ہے؟ کیا آپ اس شخص کے ضامن بن سکتے ہیں؟

تفسیر آیات

جو شخص اپنی خواہشات کو اپنا معبود بناتا ہے، اپنی خواہشات کا تابع ہے وہ اندھا ہوتا ہے۔ وہ اپنی خواہشات کا بندہ ہوتا ہے۔ نفس پرستی اور خواہشات کا بندہ کس قدر خطرناک اور ناقابل ہدایت ہے۔ اس کا اندازہ آیت کے آخری جملے سے ہوتا ہے۔ اَفَاَنۡتَ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِ وَکِیۡلًا کیا آپ ایسے شخص کی ہدایت کا ذمہ لے سکتے ہیں؟

اہم نکات

۱۔ نفس پرست پر ہادی برحق کی ہدایت کا اثر نہ ہو گا۔


آیت 43