آیت 37
 

وَ قَوۡمَ نُوۡحٍ لَّمَّا کَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغۡرَقۡنٰہُمۡ وَ جَعَلۡنٰہُمۡ لِلنَّاسِ اٰیَۃً ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِیۡنَ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿ۚۖ۳۷﴾

۳۷۔ اور جب قوم نوح نے رسولوں کی تکذیب کی تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور انہیں لوگوں کے لیے نشان (عبرت) بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ قوم نوح کو ہم نے تباہ کر دیا چونکہ وہ بھی رسولوں کی تکذیب کرتے تھے۔ صرف ایک رسول نوح کی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی جو رسل آئے۔ سب کی تکذیب کرتے تھے۔ یا یہ کہ وہ اصل رسالت کے منکر تھے۔ جس سے سب رسولوں کی تکذیب لازم آتی ہے۔

۲۔ وَ جَعَلۡنٰہُمۡ لِلنَّاسِ اٰیَۃً: ان کی تباہی آنے والی نسلوں کے لیے عبرت کی ایک علامت بن گئی۔


آیت 37