آیت 36
 

فَقُلۡنَا اذۡہَبَاۤ اِلَی الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا ؕ فَدَمَّرۡنٰہُمۡ تَدۡمِیۡرًا ﴿ؕ۳۶﴾

۳۶۔ پھر ہم نے کہا: تم دونوں اس قوم کی طرف جاؤ جنہوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی ہے، چنانچہ ہم نے انہیں تباہ و برباد کر دیا ۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ اپنے حبیب سے موسیٰ علیہ السلام کی سرنوشت کے دو اہم نکتے بیان فرما رہا ہے: ہم نے موسیٰ و ہارون سے کہا: اس قوم کی تنبیہ کے لیے قدم اٹھاؤ۔ جس نے بعد میں ہماری آیات کی تکذیب کی۔ پھر ہم نے اس قوم کو تباہ کر دیا۔

کَذَّبُوۡا اور دمرنا ، صیغہ ماضی حال نزول کے اعتبار سے ہے، حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام کو حکم ملنے کے وقت کے اعتبار سے نہیں۔ اس پر قرینہ دمرنا کا جملہ ہے۔


آیت 36