آیت 35
 

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ وَ جَعَلۡنَا مَعَہٗۤ اَخَاہُ ہٰرُوۡنَ وَزِیۡرًا ﴿ۚۖ۳۵﴾

۳۵۔ اور بتحقیق ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت فرمائی اور ان کے بھائی ہارون کو مددگار بنا کر ان کے ساتھ کر دیا۔

تفسیر آیات

تاریخ انبیاء میں حضرت موسیٰ علیہم السلام کی تحریک کو صدر مقام حاصل ہے۔ اس لیے اس آیت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں دو اہم چیزوں کا ذکر ہے۔ ایک کتاب عنایت کرنے کا اور دوسرا ایک وزیر اور مددگار فراہم کرنے کا۔ اس وزیر اور مددگار کو اَخَاہُ اپنے ہی خاندان سے قرار دیا۔


آیت 35