آیت 34
 

اَلَّذِیۡنَ یُحۡشَرُوۡنَ عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ اِلٰی جَہَنَّمَ ۙ اُولٰٓئِکَ شَرٌّ مَّکَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیۡلًا﴿٪۳۴﴾

۳۴۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اوندھے منہ جہنم کی طرف دھکیلے جائیں گے، ان کا ٹھکانا بہت برا ہے اور وہ راہ حق سے بہت ہی دور ہو گئے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ یُحۡشَرُوۡنَ: کے معنی جمع کرنے کے ہیں۔ یہاں حشرعلی الوجوہ کی تشریح میں مفسرین کے کلمات میں بہت اضطراب ہے کہ منہ کے بل جمع کرنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ بظاہر حشر اپنے معنی میں استعمال ہو رہا ہے۔ یعنی یحشرون الی جہنم ان کو جہنم میں جمع کیا جائے گا اور جہنم میں منہ کے بل دھکیلے جائیں گے۔


آیت 34