آیت 19
 

فَقَدۡ کَذَّبُوۡکُمۡ بِمَا تَقُوۡلُوۡنَ ۙ فَمَا تَسۡتَطِیۡعُوۡنَ صَرۡفًا وَّ لَا نَصۡرًا ۚ وَ مَنۡ یَّظۡلِمۡ مِّنۡکُمۡ نُذِقۡہُ عَذَابًا کَبِیۡرًا﴿۱۹﴾

۱۹۔ پس انہوں(تمہارے معبودوں) نے تمہاری باتوں کو جھٹلایا لہٰذا آج تم نہ تو عذاب کو ٹال سکتے ہو اور نہ ہی کوئی مدد حاصل کر سکتے ہو اور تم میں سے جو بھی ظلم کرے گا ہم اسے بڑا عذاب چکھا دیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَقَدۡ کَذَّبُوۡکُمۡ: تمہارے معبودوں نے تمہاری تکذیب کی ہے کہ انہوں نے اپنی عبادت کے لیے تمہیں دعوت نہیں دی۔ جس ذات سے آج تمہیں مدد مل سکتی تھی اور عذاب کو جو ٹالا جا سکتا تھا اس کی تم نے عبادت نہیں کی اور جن کی تم نے عبادت کی ہے وہ آج تم سے بیزار ہیں۔ لہٰذا عذاب کا مزہ چکھنے کے علاوہ تمہارے سامنے کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

اہم نکات

۱۔ ہادیان برحق کی اسی لیے ضرورت ہے کہ وہ غیر اللہ سے امیدیں وابستہ رکھنے سے باز رکھتے ہیں اور صرف اللہ سے مربوط رکھتے ہیں۔


آیت 19