آیت 59
 

وَ اِذَا بَلَغَ الۡاَطۡفَالُ مِنۡکُمُ الۡحُلُمَ فَلۡیَسۡتَاۡذِنُوۡا کَمَا اسۡتَاۡذَنَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اٰیٰتِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ﴿۵۹﴾

۵۹۔۔اور جب تمہارے بچے بلوغ کو پہنچ جائیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اجازت لیا کریں جس طرح پہلے (ان کے بڑے) لوگ اجازت لیا کرتے تھے، اس طرح اللہ اپنی آیات تمہارے لیے بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا دانا، حکمت والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اِذَا بَلَغَ الۡاَطۡفَالُ مِنۡکُمُ الۡحُلُمَ: بچے جو غلام نہیں ہیں، بلوغ کو پہنچ جائیں اور رشد عقلی مکمل ہو جائے تو ان کو ہر وقت اجازت لینی چاہیے۔ یعنی نابالغ بچے صرف مذکورہ تین اوقات میں اجازت لیں اور بالغ بچے ہمیشہ اجازت لیں۔

۲۔ کَمَا اسۡتَاۡذَنَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ: جس طرح ان کے بڑے لوگ اجازت لیا کرتے ہیں۔

۳۔ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمۡ اٰیٰتِہٖ: اسرار و رموز مخلوق کے تقاضوں کے مطابق احکام بیان فرمانا ایک واضح نشانی ہے۔

۴۔ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ: اس سے اللہ کے بے پایان علم اور حکمت کا اندازہ ہوتا ہے۔


آیت 59