آیت 57
 

لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ مَاۡوٰىہُمُ النَّارُ ؕ وَ لَبِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ﴿٪۵۷﴾

۵۷۔ آپ یہ خیال نہ کریں کہ کافر لوگ زمین میں ( ہمیں) عاجز بنا دیں گے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہو گا جو بدترین ٹھکانا ہے۔

تفسیر آیات

خطاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہے: اس وعدۂ استخلاف کے نفاذ کی راہ میں کافر کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔ اس میں وعدۂ استخلاف کی تکمیل ہے کہ اس وقت دین کا تمکن جب ہو گا تو کفر کے پاس کوئی طاقت نہ ہو گی۔

اہم نکات

۱۔ ایک وقت ایسا آئے گا کہ عالم کفر اسلام کے خلاف کوئی کردار ادا نہ کر سکے گا۔


آیت 57