آیت 52
 

وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ یَخۡشَ اللّٰہَ وَ یَتَّقۡہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ﴿۵۲﴾

۵۲۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے اور اللہ سے ڈرتا اور اس (کی نافرمانی) سے بچتا ہے تو ایسے ہی لوگ کامیاب ہوں گے۔

تشریح کلمات

الفوز:

( ف و ز ) بھلائی کا وافر حصہ حاصل ہو جائے اسے فوز کامیاب کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ: اللہ اور رسولؐ کی طرف سے جو نظام حیات عطا ہوا ہے اس نظام کی شقوں پر عمل کیا جائے۔

۲۔ وَ یَخۡشَ اللّٰہَ: جو بھی قدم اٹھایا جائے اس کے پیچھے خوف خدا اس کے ذہن و ضمیر پر حاکم ہو۔

۳۔ وَ یَتَّقۡہِ: اللہ کے غضب اور اس کی رحمت سے دور ہونے سے اپنے آپ کو بچائیں تو ایسے لوگ کامیاب ہیں۔ یعنی ابدی زندگی میں کامیاب ہیں۔

اہم نکات

۱۔ اطاعت و خوف خدا اور تقویٰ کامیابی کے عناصر ہیں۔


آیت 52