آیت 46
 

لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ ؕ وَ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ﴿۴۶﴾

۴۶۔ بتحقیق ہم نے حقیقت بیان کرنے والی آیات نازل کیں اور اللہ جسے چاہتا ہے صراط مستقیم کی رہنمائی فرماتا ہے ۔

تفسیر آیات

۱۔ لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ: زندگی کے ہر شعبے سے متعلق تمام احکام بیان کیے۔ ایک جامع نظام حیات اور دستور زندگی بیان فرمایا۔ بعض مفسرین فرماتے ہیں: آیات بینات سے مراد آیہ نور اور بعد کی آیات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کے نور کے اوصاف بیان ہوئے ہیں۔

۲۔ وَ اللّٰہُ یَہۡدِیۡ: ہدایت کا سرچشمہ صرف اللہ کی ذات ہے۔ اس سے صرف اہل لوگ ہی ہدایت حاصل کر سکتے ہیں۔


آیت 46