آیت 44
 

یُقَلِّبُ اللّٰہُ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَعِبۡرَۃً لِّاُولِی الۡاَبۡصَارِ ﴿۴۴﴾

۴۴۔ اللہ شب و روز کو بدلتا رہتا ہے جس میں صاحبان بصیرت کے لیے یقینا عبرت ہے۔

تفسیر آیات

رات اور دن کے آنے جانے سے اس کرۂ ارض پر زندگی آباد ہے۔ اگر ہمیشہ رات ہوتی تو زندگی ممکن نہ تھی اور اگر ہمیشہ دن ہوتا تو اگرچہ دھوپ سرچشمہ زندگی ہے تاہم اس کی مسلسل تپش سے زندگی ختم ہو جاتی۔

نیز شب و روز کی آمد و رفت نباتات کی نشو و نما اور بارشوں کے نزول کے لیے مؤثر ہے و دیگر بہت سے دروس عبرت اس مظاہر قدرت میں موجود ہیں۔

اہم نکات

۱۔ بادلوں کی ترکیب و ترسیل، شب و روز کی تبدیلی اللہ تعالیٰ کی طرف سے تدبیر کائنات کے مظاہر ہیں۔


آیت 44