آیت 34
 

وَ لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکُمۡ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ مَوۡعِظَۃً لِّلۡمُتَّقِیۡنَ﴿٪۳۴﴾

۳۴۔ اور بتحقیق ہم نے تمہاری طرف واضح کرنے والی آیات نازل کی ہیں اور تم سے پہلے گزرنے والوں کی مثالیں بھی اور تقویٰ رکھنے والوں کے لیے موعظہ بھی (نازل کیا ہے)۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکُمۡ: ہم نے اس قرآن کے ذریعے تم پرعبادات، معاملات، حلال و حرام و آداب پر مشتمل ایسے احکام و قوانین نازل کیے جو تمہارے لیے نظام حیات اور دستور زندگی بن جائیں۔

۲۔ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا: گزشتہ اقوام کی سرگزشت بیان کر کے تمہارے لیے دروس عبرت فراہم کیے۔ البتہ ان دروس سے صرف وہ لوگ استفادہ کرتے ہیں جو اپنے آپ کو ہلاکت سے بچانا چاہتے ہیں: لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ۔


آیت 34