آیت 13
 

لَوۡ لَا جَآءُوۡ عَلَیۡہِ بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ ۚ فَاِذۡ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللّٰہِ ہُمُ الۡکٰذِبُوۡنَ﴿۱۳﴾

۱۳۔ وہ لوگ اس بات پر چار گواہ کیوں نہ لائے؟ اب چونکہ وہ گواہ نہیں لائے ہیں لہٰذا وہ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں۔

تفسیر آیات

وہ اپنے اس الزام پر چار گواہ پیش نہ کر سکے تو اللہ کی شریعت اور قانون میں وہ جھوٹے ہیں۔ اس صورت میں بھی چار گواہ پیش کرنا پڑتے ہیں جہاں الزام لگانے والا مدعی ہو کہ اس نے خود اس عمل زشت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ جب کہ اس واقعے میں ایسا بھی نہ تھا کہ کسی نے مشاہدے کا دعویٰ کیا ہو۔

اس آیت میں اس بات پر تنبیہ ہے کہ اس قسم کے بہتان کی صورت میں اسے رد نہ کرنا اور اسی کی تکذیب نہ کرنا خود ایک قابل سرزنش عمل ہے۔


آیت 13