آیت 16
 

ثُمَّ اِنَّکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ تُبۡعَثُوۡنَ﴿۱۶﴾

۱۶۔ پھر تمہیں قیامت کے دن یقینا اٹھایا جائے گا۔

تفسیر آیات

پھر اپنی زندگی کا آخری نتیجہ دیکھنے کے لیے قیامت کے دن تمہیں اٹھایا جائے گا۔ یہ تمہارے لیے آخری مرحلہ ہو گا۔

اہم نکات

۱۔ انسان کی تخلیق ارضی عناصر سے ہوئی ہے۔

۲۔ راز تخلیق ہڈیوں میں ودیعت ہے چونکہ تخلیقی ارتقا کی انتہا ہڈی ہے۔


آیت 16