آیت 74
 

مَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدۡرِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیۡزٌ﴿۷۴﴾

۷۴۔ لوگوں نے اللہ کی ویسی قدر نہیں کی جیسی قدر کرنی چاہیے تھی، اللہ یقینا بڑا طاقت رکھنے والا، غالب آنے والا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ ان لوگوں نے اللہ کی کیا قدر کی جو بے جان جامد چیزوں کو جو ایک مکھی کے مقابلے میں بے بس ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے ساتھ تدبیر کائنات میں شریک بنایا اور ان کی عبادت کی۔

۲۔ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیۡزٌ: اس اللہ کے ساتھ شریک بنایا جو کائنات میں قوت اور مطلق بالا دستی کا مالک ہے: اَنَّ الۡقُوَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیۡعًا ۔۔۔۔ (۲بقرہ: ۱۶۵)


آیت 74