آیت 64
 

لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ﴿٪۶۴﴾

۶۴۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور اللہ ہی بے نیاز اور لائق ستائش ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ: جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ان سب کا مالک حقیقی اللہ ہے۔ اگر کسی دوسرے کی ملکیت میں کوئی چیز ہے تو وہ اس کا حقیقی مالک نہیں ہے کیونکہ ایک وقت ایسا تھا کہ وہ اس کا مالک نہیں تھا اور ایسا وقت بھی آئے گا وہ اس کا مالک نہیں رہے گا۔

۲۔ الۡغَنِیُّ: اللہ اگر کسی چیز کو خلق کرتا ہے یا مالک بن جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اللہ اس چیز کا محتاج ہے۔ مالک ہے لیکن اس مملوک کا محتاج نہیں ہے بلکہ اس کے خلق کرنے اور اس کے مالک رہنے پر اللہ کی حمد و ستائش ہوتی ہے۔

اہم نکات

۱۔ اللہ ہر چیز کا مالک ہے۔ اس کا محتاج بھی نہیں ہے۔


آیت 64