آیت 63
 

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ۫ فَتُصۡبِحُ الۡاَرۡضُ مُخۡضَرَّۃً ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَطِیۡفٌ خَبِیۡرٌ ﴿ۚ۶۳﴾

۶۳۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا تو (اس سے) زمین سرسبز ہو جاتی ہے؟ اللہ یقینا بڑا مہربان، بڑا باخبر ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ جو ذات بنجر اور خشک زمین کو سرسبز و شاداب بنا سکتی ہے وہ ان مظلوموں کو زمین میں آباد کر سکتی ہے اور انہیں زمین کا وارث بنا سکتی ہے۔

۲۔ اِنَّ اللّٰہَ لَطِیۡفٌ خَبِیۡرٌ: وہ لطیف ہے۔ اس کی رحمتیں پوشیدہ طریقے سے بندوں تک پہنچ جاتی ہیں۔ وہ خبیر ہے کہ انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہے۔

اہم نکات

۱۔ غیر محسوس طریقے سے اللہ اپنے بندوں پر مہربانی فرماتا ہے۔


آیت 63