آیت 58
 

وَ الَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ثُمَّ قُتِلُوۡۤا اَوۡ مَاتُوۡا لَیَرۡزُقَنَّہُمُ اللّٰہُ رِزۡقًا حَسَنًا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ﴿۵۸﴾

۵۸۔ اور جنہوں نے راہ خدا میں ہجرت اختیار کی پھر وہ مارے گئے یا مر گئے انہیں اللہ یقینا اچھی روزی سے ضرور نوازے گا اور رزق دینے والوں میں یقینا اللہ ہی بہترین ہے۔

تفسیر آیات

جو لوگ راہ خدا میں وطن چھوڑ کر ہجرت کرتے اور پردیس میں دنیا سے چلے جاتے ہیں، ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ موت واقع ہونے کی دو صورتیں ہیں: ایک یہ کہ پردیس میں راہ خدا میں قتل ہو جاتے ہیں۔ دوسری صورت یہ کہ پردیس میں فوت ہو جاتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں اللہ تعالیٰ ان کو مرنے کے بعد رزق حسن عنایت فرمائے گا۔ وہ رزق جسے اللہ حسن کہدے کس قدر حسن ہو گا۔ چنانچہ شہیدوں کے بارے میں فرمایا ہے: اَحۡیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ یُرۡزَقُوۡنَ (۳ آل عمران: ۱۶۹ ) یہ ایسا رزق ہو گا جو ان کو مرنے کے بعد بھی زندہ رکھے گا۔


آیت 58