آیت 48
 

وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ اَمۡلَیۡتُ لَہَا وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ ثُمَّ اَخَذۡتُہَا ۚ وَ اِلَیَّ الۡمَصِیۡرُ﴿٪۴۸﴾

۴۸۔ اور بہت سی بستیاں ایسی ہیں جنہیں مہلت دیتا رہا ہوں جب کہ وہ ظلم کرنے والی تھیں، پھر میں نے انہیں گرفت میں لیا اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

تفسیر آیات

ظالم کو ڈھیل دینا اللہ تعالیٰ کا قانون کلی ہے۔ اللہ تعالیٰ عذاب کرنے میں عجلت سے کام نہیں لیتا کہ جرم سرزد ہوتے ہی بلا فاصلہ عذاب نازل ہو جائے بلکہ مہلت دی جاتی ہے جس سے مؤمن کے امتحان سے اس کے درجات میں اضافہ ہوتا ہے اور ظالم اپنے جرم میں اضافہ کرتا ہے۔ پھر اللہ ظالم کو اپنی گرفت میں لیتا ہے۔


آیت 48