آیت 24
 

وَ ہُدُوۡۤا اِلٰی الطَّیِّبِ مِنَ الۡقَوۡلِ ۚۖ وَ ہُدُوۡۤا اِلَی صِرَاطِ الۡحَمِیۡدِ﴿۲۴﴾

۲۴۔ اور انہیں پاکیزہ گفتار کی طرف ہدایت دی گئی اور انہیں لائق ستائش (خدا) کی راہ دکھائی گئی ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ جنت میں ان کی پاکیزہ گفتار کی طرف رہنمائی کی جائے گی۔ جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا:

تَحِیَّتُہُمۡ فِیۡہَا سَلٰمٌ ۚ وَ اٰخِرُ دَعۡوٰىہُمۡ اَنِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ (۱۰ یونس: ۱۰)

وہاں ان کی تحیت سلام ہو گی اور ان کی دعا کا خاتمہ الحمد للّٰہ رب العلمِین ہو گا۔

۲۔ ہُدُوۡۤا اِلَی صِرَاطِ الۡحَمِیۡدِ: جنت میں ان سے قابل ستائش اعمال ہی صادر ہوں گے۔ الۡحَمِیۡدِ ، اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے۔


آیت 24