آیت 23
 

اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤۡلُؤًا ؕ وَ لِبَاسُہُمۡ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ﴿۲۳﴾

۲۳۔ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہیں اللہ یقینا انہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے ان کی آرائش کی جائے گی اور ان جنتوں میں ان کے لباس ریشم کے ہوں گے۔

تشریح کلمات

اَسَاوِرَ:

کنگن۔ کہا جاتا ہے یہ دستوارہ کا معرب ہے۔ شاہانہ زندگی کی طرف اشارہ ہے۔

تفسیر آیات

دوسرے فریق، اہل ایمان کے انجام کا ذکر ہے جن کے لیے جنت میں جو شاہانہ زندگی اور نعمتیں ملیں گی ان کا ذکر ہے۔ واضح رہے کہ جنت کی زندگی اور نعمتوں کا ہم دنیوی زندگی میں تصور نہیں کر سکتے لہٰذا اللہ تعالیٰ ان نعمتوں کے ذکر کے لیے ہمیں مانوس چیزوں کے ذریعے سمجھانا چاہتا ہے۔

یہ آیت بھی حضرت علی علیہ السلام، حضرت حمزہؓ اور حضرت عبیدہؓ کی شان میں ہے۔ مصادر کے لیے ملاحظہ ہو شواھد التنزیل متن اور حاشیہ ذیل آیہ۔


آیت 23