آیت 16
 

وَ کَذٰلِکَ اَنۡزَلۡنٰہُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ ۙ وَّ اَنَّ اللّٰہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یُّرِیۡدُ﴿۱۶﴾

۱۶۔ اور اسی طرح ہم نے قرآن کو واضح آیات کی صورت میں نازل کیا اور اللہ جس کے لیے ارادہ کرتا ہے اسے ہدایت دیتا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اللہ نے اس قرآن کو توحید و شریعت کے بارے میں واضح دلائل کے ساتھ نازل فرمایا ہے تاہم ہر کوئی اس سے ہدایت نہیں لیتا۔

۲۔ وَّ اَنَّ اللّٰہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یُّرِیۡدُ: اللہ اہل کو ہدایت دیتا ہے اور جسے ہدایت نہیں چاہیے اس پر ہدایت جبراً مسلط نہیں کرتا چونکہ جو چیز جبراً مسلط کی گئی ہو وہ ہدایت نہیں ہے۔ وہ جبر اور طاقت کا ایک قہری اور غیر اختیاری نتیجہ ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ کبھی جبر نہیں کرتا۔


آیت 16