آیت 14
 

اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَفۡعَلُ مَا یُرِیۡدُ﴿۱۴﴾

۱۴۔ اللہ ایمان لانے والوں اور نیک اعمال بجا لانے والوں کو یقینا ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، اللہ جس چیز کا ارادہ کر لیتا ہے اسے یقینا کر گزرتا ہے۔

تفسیر آیات

گمراہ لوگوں کے ذکر کے بعد نجات پانے والوں کا ذکر ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا عمل ان کے ایمان کا ثبوت پیش کرے گا۔ وہ لوگ جنت میں جائیں گے جن کا ایمان پر عمل ہو اور عمل پر ایمان ہو۔

اِنَّ اللّٰہَ یَفۡعَلُ مَا یُرِیۡدُ: اللہ قادر مطلق ہے۔ بتوں کی طرح بے بس نہیں ہے۔ جو چاہتا ہے کر سکتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ جو لوگ ایمان اور عمل میں سے صرف ایک کو اختیار کرتے ہیں وہ جنتی نہیں ہیں۔


آیت 14