آیت 13
 

یَدۡعُوۡا لَمَنۡ ضَرُّہٗۤ اَقۡرَبُ مِنۡ نَّفۡعِہٖ ؕ لَبِئۡسَ الۡمَوۡلٰی وَ لَبِئۡسَ الۡعَشِیۡرُ﴿۱۳﴾

۱۳۔ وہ ایسی چیز کو پکارتا ہے جس کا ضرر اس کے فائدے سے زیادہ قریب ہے، کتنا برا ہے اس کا سرپرست اور اس کا رفیق بھی کتنا برا ہے۔

تفسیر آیات

یہ شخص جو اپنے سے ضرر کو دور کرنے کے لیے اس غیر اللہ کو پکارتا ہے، اس نادان کو نہیں معلوم کہ اس کو اسی سے ضرر پہنچ سکتا ہے فائدے کا تو اس کے پاس وجود نہیں ہے۔ ایک موہوم چیز سے امیدیں وابستہ کرنے سے واقع سے دور ہو جاتا ہے۔ جس کو پکارنے سے واقع اور حق سے دور ہو جائے اس سے بدتر آقا اور بدتر رفیق کون ہو سکتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ غیر اللہ کو پکارنے والے ہیچ کو پکارتے ہیں۔


آیت 13