آیت 12
 

یَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَضُرُّہٗ وَ مَا لَا یَنۡفَعُہٗ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِیۡدُ ﴿ۚ۱۲﴾

۱۲۔ یہ اللہ کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو اسے نہ ضرر دے سکتی ہے اور نہ اسے فائدہ دے سکتی ہے، یہی تو بڑی کھلی گمراہی ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ یَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ: جس غیر اللہ کو بعنوان رب پکارے وہ بت ہو یا کوئی شخص یا فرشتے وہ خود سراپا اللہ کے محتاج ہیں۔ اس کے اختیار میں نفع و ضرر نہیں ہے۔ وہ اس کو جتنا پکارے گا اس کی گمراہی میں اضافہ ہوتا جائے گا اور حقیقی ہدایت سے دور ہوتا جائے گا۔ درست ہے وہ غیر اللہ نہ اس کو فائدہ دے سکتا ہے نہ ضرر لیکن اس کو پکارنا خود ہی ضرر ہے ایک بے سود کوشش اور ایک بے نتیجہ انتظار، ضلال مبین ہے۔


آیت 12