آیت 109
 

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ اٰذَنۡتُکُمۡ عَلٰی سَوَآءٍ ؕ وَ اِنۡ اَدۡرِیۡۤ اَقَرِیۡبٌ اَمۡ بَعِیۡدٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ﴿۱۰۹﴾

۱۰۹۔ پھر اگر انہوں نے منہ موڑ لیا تو کہ دیجئے: ہم نے تمہیں یکساں طور پر آگاہ کر دیا ہے اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا دور، یہ میں نہیں جانتا۔

تفسیر آیات

رحمت للعالمین کا یہی تقاضا ہے کہ رحمت کا پیغام سب تک یکساں طریقے سے پہنچایا جائے اور اسے قبول نہ کرنے کی صورت میں اس کا برا نتیجہ بھی سب تک یکساں طریقے سے پہنچایا جائے۔

وَ اِنۡ اَدۡرِیۡۤ: یہ معلوم نہیں ہے کہ جس عذاب سے تمہیں دوچار ہونا ہے وہ قریب ہے یا دور لیکن بہرحال وہ دن تمہیں دیکھنا ہے۔

مَّا تُوۡعَدُوۡنَ: سے مراد قیامت ہو سکتی ہے جس کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔


آیت 109