آیت 108
 

قُلۡ اِنَّمَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ﴿۱۰۸﴾

۱۰۸۔ کہدیجئے : میرے پاس وحی آئی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے، تو کیا تم تسلیم کرتے ہو؟

تفسیر آیات

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رحمت کا اساس رحمت کا دروازہ یہی توحید پرستی کی طرف راہنمائی ہے تمام دنیا و آخرت کی رحمتوں کی کنجی توحید پرستی ہے۔

فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ: کلمہ توحید کی طرف دعوت ہے کہ ابتداء میں صرف تسلیم کا مطالبہ ہے کہ ذوق توحید ایک مرتبہ چکھ لے بعد میں دوسرے مراحل آسان ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ اپنی جان سے بھی گزر جاتے ہیں۔


آیت 108