آیت 93
 

وَ تَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ بَیۡنَہُمۡ ؕ کُلٌّ اِلَیۡنَا رٰجِعُوۡنَ﴿٪۹۳﴾

۹۳۔ لیکن انہوں نے اپنے (دینی) معاملات میں تفرقہ ڈال دیا۔ آخرکار سب نے ہماری طرف رجوع کرنا ہے۔

تفسیر آیات

اس آیت میں ایسے لوگوں کی طرف اشارہ ہے جنہوں نے تفرقہ ڈالا۔ یعنی یہود و نصاریٰ۔ یہود ہو یا نصاریٰ سب کو ایک ہی امت کے پرچم تلے جمع ہونا تھا۔ اس ایک رب کی طرف سے آنے والے نبی ؐ کی ہدایت پر چلنا چاہیے تھا مگر جب بھی کوئی رسول، اللہ کی طرف سے آیا اسے مسترد کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے فرقے وجود میں آتے گئے۔

کُلٌّ اِلَیۡنَا رٰجِعُوۡنَ: ان تمام فرقہ بازوں کو ہمارے پاس آنا اوراپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔


آیت 93