آیت 55
 

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا بِالۡحَقِّ اَمۡ اَنۡتَ مِنَ اللّٰعِبِیۡنَ﴿۵۵﴾

۵۵۔ وہ کہنے لگے : کیا آپ ہمارے پاس حق لے کر آئے ہیں یا بیہودہ گوئی کر رہے ہیں؟

تفسیر آیات

وہ کہنے لگے: ابراہیم! آپ یہ باتیں اپنے دل سے کر رہے ہیں یا مذاق ہے؟ لوگ اپنے مسلمات کے خلاف بات کرنے والے کو بیوقوف سمجھتے ہیں یا سنجیدہ نہیں سمجھتے تھے۔


آیت 55