آیت 29
 

وَ مَنۡ یَّقُلۡ مِنۡہُمۡ اِنِّیۡۤ اِلٰہٌ مِّنۡ دُوۡنِہٖ فَذٰلِکَ نَجۡزِیۡہِ جَہَنَّمَ ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ﴿٪۲۹﴾

۲۹۔ اور ان میں سے جو کوئی یہ کہدے کہ اللہ کے علاوہ میں بھی معبود ہوں تو ہم اسے جہنم کی سزا دیتے ہیں، چنانچہ ظالموں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

اگر بالفرض فرشتوں میں سے کوئی اللہ کی جگہ اپنے آپ کو معبود بنائے تو وہ فرشتہ جہنمی ہو گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ فرشتے نافرمانی کرنے پر قادر ہیں۔ ایسا نہیں کہ وہ مکلف نہ ہوں اور یکطرفہ مخلوق ہوں، گناہ کرنے پر قدرت نہ رکھتے ہوں۔ شیخ طوسی التبیان میں فرماتے ہیں:

وذلک یَدلُّ علی ان الملائکۃ لیسوا مطبوعین علی الطاعات کما یقول الجھال ۔

یہ آیت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ملائکہ خدا کی اطاعت پر مجبور نہیں ہیں جس طرح جاہل لوگ کہتے ہیں۔


آیت 29