آیات 100 - 101
 

مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡہُ فَاِنَّہٗ یَحۡمِلُ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ وِزۡرًا﴿۱۰۰﴾ۙ

۱۰۰۔ جو اس سے منہ موڑے گا پس بروز قیامت وہ یقینا ایک بوجھ اٹھائے گا۔

خٰلِدِیۡنَ فِیۡہِ ؕ وَ سَآءَ لَہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ حِمۡلًا﴿۱۰۱﴾ۙ

۱۰۱۔ جس میں یہ لوگ ہمیشہ مبتلا رہیں گے اور قیامت کے دن یہ ان کے لیے بدترین بوجھ ہو گا۔

تشریح کلمات

حِمۡلًا:

( ح م ل ) الحَمل بفتح الحاء ، حاء کو زبر دے کر پڑھیں تو حمل شکم میں بوجھ اٹھانے کو کہتے ہیں۔ الحِمل بکسر الحاء ، حاء کو زیر دے کر پڑھیں تو پشت کے اوپر اٹھانے کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

جس نے بھی اس ذکر یعنی ان عبرتوں سے منہ موڑ لیا اس نے اپنی پشت پر گناہوں کا بوجھ اٹھا لیا۔ یہ بوجھ اس کی پشت پر ہمیشہ سوار رہے گا۔

وَ سَآءَ: جو بوجھ الی الابد پشت پر سوار رہے اس سے بدتر بوجھ کیا ہو سکتا ہے۔


آیات 100 - 101