آیت 98
 

اِنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمُ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ وَسِعَ کُلَّ شَیۡءٍ عِلۡمًا﴿۹۸﴾

۹۸۔ بتحقیق تمہارا معبود تو وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔

تفسیر آیات

تمہارا معبود وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ معبود وہ ہوتا ہے جو اپنی معبودیت میں یکتا ہو۔ اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ جب بھی کسی معبودیت میں شرکت آ جائے وہ باطل ہے۔

وَسِعَ کُلَّ شَیۡءٍ عِلۡمًا: بے جان گو سالہ معبود نہیں ہو سکتا۔ معبود وہ ہے جس کا علمی احاطہ ہر چیز پر ہو کہ کس نے کس محرک کے تحت اپنے معبود عبادت کی ہے تاکہ اسی کے مطابق اسے جزا دی جائے۔


آیت 98