آیات 22 - 23
 

وَ اضۡمُمۡ یَدَکَ اِلٰی جَنَاحِکَ تَخۡرُجۡ بَیۡضَآءَ مِنۡ غَیۡرِ سُوۡٓءٍ اٰیَۃً اُخۡرٰی ﴿ۙ۲۲﴾

۲۲۔ اور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں رکھیے تو وہ بغیر کسی عیب کے چمکتا ہوا نکلے گا، یہ دوسری نشانی ہے۔

لِنُرِیَکَ مِنۡ اٰیٰتِنَا الۡکُبۡرٰی ﴿ۚ۲۳﴾

۲۳۔ (یہ اس لیے) کہ ہم تمہیں اپنی بڑی نشانیاں دکھا دیں۔

تفسیر آیات

یہ دوسرا معجزہ ید بیضائ ہے۔ یہ معجزہ، جو ہاتھ چمکنے سے عبارت ہے، مِنۡ غَیۡرِ سُوۡٓءٍ بغیر عیب کے ہے چونکہ عیب معجزہ نہیں، عیب ہوتا ہے۔ اس جملے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ توریت میں ہاتھ چمکنے کو برص کا مرض بتایا ہے۔


آیات 22 - 23