آیت 5
 

اَلرَّحۡمٰنُ عَلَی الۡعَرۡشِ اسۡتَوٰی ﴿۵﴾

۵۔ وہ رحمن جس نے عرش پر اقتدار قائم کیا۔

تفسیر آیات

اللہ کے عرش پر متمکن ہونے کے سلسلے میں چند ایک مباحث سورہ اعراف آیت ۵۴ میں گزر چکے ہیں۔

عرش، کائنات کی تخلیق کے بعد تدبیر کائنات سے مربوط مقام کا نام ہے۔ اس اعتبار سے عرش کی یہ تعریف بنتی ہے:

عرش اس مقام کا نام ہے جہاں سے کائنات کے نظام سے متعلق احکام صادر ہوتے ہیں۔ (تفسیر المیزان)


آیت 5