آیت 122
 

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتِیَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ وَ اَنِّیۡ فَضَّلۡتُکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۱۲۲﴾

۱۲۲۔ اے بنی اسرائیل! میری وہ نعمت یاد کرو جو میں نے تمہیں عطا کی ہے اور یہ کہ میں نے تمہیں اہل عالم پر فضیلت دی ہے۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر جو متعدد نعمتیں نازل فرمائی تھیں، قبل ازیں ان کا ذکر گزر چکا ہے۔ اختتام کلام میں ایک بار پھر ابتدائے کلام کی طرف اشارہ کرنا ایک تو فصاحت کا پہلو رکھتا ہے، ثانیاً اس سے مقصد کلام کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

مزید تشریح کے لیے ملاحظہ فرمائیں سورۂ بقرہ آیت ۴۷۔

اہم نکات

۱۔ دوسروں پر بنی اسرائیل کی فضیلت کا مکرر ذکر ان کے کفران نعمت کے بیان کے لیے ہے۔


آیت 122