آیت 93
 

اِنۡ کُلُّ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا ﴿ؕ۹۳﴾

۹۳۔ جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اس رحمن کے حضور صرف بندے کی حیثیت سے پیش ہو گا۔

تفسیر آیات

کائنات کی تمام موجودات بلا استثناء اللہ کی بندگی میں ہیں۔ کوئی اور نسبت ممکن نہیں ہے۔ موجودات میں کوئی ایسا وجود نہیں جس کی اللہ کے ساتھ بندگی کے علاوہ کوئی اور نسبت ہو۔ اگر رسول اللہ اور ولی اللہ کے لیے رسالت اور ولایت کی نسبت ہے تو پہلے بندگی کی نسبت ہے، بعد میں دوسری نسبتیں، مثلاً رسالت و ولایت کی قائم ہو سکتی ہیں۔ اشھد ان محمداً عبدہ و رسولہ ۔

اہم نکات

۱۔ کائنات میں کوئی ایسا وجود نہیں جو اللہ کی بندگی کے دائرے سے بالاتر ہو۔


آیت 93