آیت 74
 

وَ کَمۡ اَہۡلَکۡنَا قَبۡلَہُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ ہُمۡ اَحۡسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءۡیًا﴿۷۴﴾

۷۴۔ اور ہم ان سے پہلے کتنی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو سامان زندگی اور نمود میں اس سے کہیں بہتر تھیں۔

تفسیر آیات

جو چند روز اللہ نے تمہیں ڈھیل دی ہے اسے اپنے حق میں اللہ کی طرف سے رعایت سمجھتے ہو۔ ان چند دنوں کے بعد تمہاری ہلاکت کا وقت آئے گا تو تم تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جاؤ گے اور تمہارے نام سے نفرت و مذلت کا تعفن پھیلے گا جب کہ عمارؓ و بلالؓ انسانیت کی چمکتی تاریخ کی جبین پر فخر و مباہات کی علامت بن جائیں گے۔

یقین نہیں آتا ہے تو تاریخ امم کا مطالعہ کرو۔ اپنے سے بہتر سامان عیش و نوش میں بدمست لوگوں کا انجام دیکھو۔ ان لوگوں کا بھی انجام دیکھو جو تم سے زیادہ اس دنیا کی خوبصورت رعنائیوں کے مالک تھے۔ آج ان کا نام داخل دشنام ہے۔


آیت 74