آیت 68
 

فَوَ رَبِّکَ لَنَحۡشُرَنَّہُمۡ وَ الشَّیٰطِیۡنَ ثُمَّ لَنُحۡضِرَنَّہُمۡ حَوۡلَ جَہَنَّمَ جِثِیًّا ﴿ۚ۶۸﴾

۶۸۔ آپ کے رب کی قسم! پھر ہم ان سب کو اور شیاطین کو ضرور جمع کریں گے پھر ہم انہیں جہنم کے گرد گھٹنوں کے بل ضرور حاضر کریں گے۔

تشریح کلمات

جِثِیًّا:

( ج ث و ) گھٹنوں کے بل بیٹھنا۔

تفسیر آیات

معاد کے منکرین کے بارے میں ہے کہ یہ اور ان کو گمراہ کرنے والے شیاطین ایک ساتھ اٹھائے جائیں گے جیسے فرمایا:

اِنَّا جَعَلۡنَا الشَّیٰطِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ لِلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ (۷ اعراف:۲۷)

ہم نے شیاطین کو ان لوگوں کا آقا بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔

’’زانو کے بل‘‘ کی تعبیر سے ان کی بے چارگی کا اظہار ہوتا ہے۔


آیت 68