آیت 51
 

وَ اذۡکُرۡ فِی الۡکِتٰبِ مُوۡسٰۤی ۫ اِنَّہٗ کَانَ مُخۡلَصًا وَّ کَانَ رَسُوۡلًا نَّبِیًّا﴿۵۱﴾

۵۱۔ اور اس کتاب میں موسیٰ کا ذکر کیجیے، وہ یقینا برگزیدہ نبی مرسل تھے۔

تفسیر آیات

مُخۡلَصًا: خالص، برگزیدہ۔ جس کے وجود، کردار اور افکار میں غیر اللہ کی کوئی جگہ نہ ہو۔ وہ خالص اللہ کے لیے زندہ رہتے اور اللہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ ہستی جس میں غیر اللہ کی کوئی آمیزش نہ ہو نہایت اعلیٰ مقام پر فائز ہوتی ہے۔ اسے مُخلَصْ کہتے ہیں۔

رَسُوۡلًا نَّبِیًّا: رسول اور نبی میں فرق ہم نے روایات کی روشنی میں مقدمہ میں بیان کیا ہے۔ رسول کے بعد نبی ہونے کے ذکر سے ہم نبی کے لغوی معنی مراد لے سکتے ہیں۔ بلند درجہ یا یہ کہ ترتیب ذکری سے ترتیب درجہ لازم نہیں آتی۔


آیت 51