آیت 42
 

اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعۡبُدُ مَا لَا یَسۡمَعُ وَ لَا یُبۡصِرُ وَ لَا یُغۡنِیۡ عَنۡکَ شَیۡئًا﴿۴۲﴾

۴۲۔ جب انہوں نے اپنے باپ (چچا) سے کہا: اے ابا! آپ اسے کیوں پوجتے ہیں جو نہ سننے کی اہلیت رکھتا ہے اور نہ دیکھنے کی اور نہ ہی آپ کو کسی چیز سے بے نیاز کرتا ہے۔

تفسیر آیات

عبادت کے دو اہم ارکان ہیں: ایک یہ کہ جس کی عبادت کی جائے وہ راضی ہو۔ دوسرا اپنے معبود کی رضایت سے فائدہ اٹھائے۔ بتوں میں یہ دونوں باتیں نہیں ہیں۔ بت نہ عبادت کو دیکھتے ہیں، نہ سنتے ہیں کہ تمہاری عبادت کا علم ہو جائے اور تم پر راضی ہو جائیں۔ وہ شعور و حیات کے مالک نہ ہونے کی وجہ سے تمہیں کوئی فائدہ بھی نہیں دے سکتے۔


آیت 42